کچلاک اور تربت سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے کچلاک اور تربت سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

کچلاک کے کلی کتیر کے علاقے میں پولیس کو کلی کے لنک روڈ پر نامعلوم نوجوان خاتون کی گولیوں سے چھلنی بوری بند لاش ملی۔

ذرائع کے مطابق نوجوان لڑکی کی عمر تقریباً 20 سے 25 سال کے درمیان ہے ، جنھیں گولیاں مار کر قتل کر کے اس کی لاش کو ویرانے میں پھینک دیا گیا۔

کچلاک پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

مزید کاروائی کچلاک پولیس کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے نواحی علاقے میری میں ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لاش ایک اسکول کی چاردیواری کے قریب سے ملی، جس کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 24 سالہ شہاب ولد نزیر، ساکن آپسر کے نام سے ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ قتل کے محرکات اور ملزمان کے بارے میں تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

Share This Article