بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سوراپ ڈیم سے 3 تشدد زدہ لاشیں برآمدہوئی ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ لاشوں پر گولیوں کے نشانات ہیں تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
واضع رہے کہ پاکستانی فورسز جبری لاپتہ افراد کو دوران حراست اور جعلی مقابلوں میں قتل کرکے ان کی لاشیں ویرانوں میں پھینکتی رہتی ہے۔
آج مکران کو سٹل ہائی وے سے پسنی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت جہانزیب روشن کے نام سے ہوگئی ہے جسے 28 ستمبر کو پسنی سے ایف سی نے حراست میں لینے بعدلاپتہ کیاتھا۔