کوئٹہ: شدید بارش کے باوجود بھی وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں شدید بارش کے باوجود بھی جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ جاری رہا۔

احتجاجی کیمپ کی قیادت تنظیم کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد کررہے تھے، احتجاج کے شرکاء نے لاپتہ افراد کی بازیابی اور جبری گمشدگیوں کے خاتمے کا مطالبہ دہرایا۔

اس دوران نیاز محمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمی سختیاں ان کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، اور وہ اپنے لاپتہ پیاروں کی بازیابی، جبری گمشدگیوں اور ماورائے قانون اقدامات کے مکمل خاتمے اور آئین کی بالادستی تک پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Share This Article