بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی کے رہائشی نوجوان کی لاش مکران کوسٹل ہائی وے سے لاش برآمد ہوئی ہے ۔
نوجوان کی شناخت جہانزیب ولد روشن سکنہ وارڈ نمبر 1 ببرشورپسنی کے نام سے ہوگئی ہے ۔
لاش مکران کوسٹل ہائی وے پر لیاری ایریا میں حسن ہوٹل کے قریب ایک لاش برآمدہوئی ۔
جہانزیب روشن کوپاکستانی فورسزایف سی نے 28 ستمبر کو ببرشور پسنی سے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔
لاش کو مزید کاروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں فورسز کی جانب سے جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوںیا دوران حراست تشدد کا نشانہ بناکر قتل کرنا اور ان کی لاشیں بلوچستان کے مختلف ویران علاقوں میں پھینکنامعمول بن گیا ہے ۔