پاکستانی فورسز کا کوئٹہ و شیرانی میں 18 مسلح افراد کی ہلاکت کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں پاکستانی فورسز حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 18 مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے غزا بند میں سیکورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں 10 عسکریت پسند مارے گئے جبکہ ضلع شیرانی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے دعوے کے مطابق کوئٹہ کے نواح غزا بند میں فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا، پہاڑی علاقے میں انٹیلی جنس اطلاعات پر ہونے والے اس آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران سیکورٹی فورسز نے 10 مسلح افراد کو ہلاک کردیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران سیکورٹی فورسز کے 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے اورآپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک مسلح افرادسیکورٹی فورسز پر حملوں اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

حکام کے مطابق ادھر ضلع شیرانی میں سیکورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

Share This Article