زہری میں انسانی آبادی پر پاکستانی فوج کا ڈرون حملہ، 4 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں حالات بدستور کشیدہ ہے۔ فورسز بھاری نفری مختلف علاقوں میں پیش قدمی کررہی ہے جبکہ علاقے میں بجلی، مواصلات و دیگر انتظامات بری طرح متاثر ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فوج کی جانب سے زہری کے علاقے نورگامہ میں ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس سے 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے عام افراد ہیں جو فصلوں کے قریب بیٹھے ہوئے تھے کہ ڈرون حملے کا نشانہ بنے۔

خیال رہے کہ پاکستان فوج کی جانب سے اس سے قبل زہری کے دو مختلف مقامات کو جیٹ و ڈرون بمباری میں نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 7 افراد ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوئے تھے، ہلاک افراد میں خواتین بھی شامل تھیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article