لکپاس ٹنل پر قائم ایف سی چیک پوسٹ کو 30 اکتوبر تک ہٹا نے کا حکم

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں لکپاس ٹنل پر قائم ایف سی چیک پوسٹ کو 30 اکتوبر تک ہٹا نے کا حکم دیا ہے۔

لکپاس ٹنل پر عوام کی آزادانہ آمد و رفت کو یقینی بنانے اور شاہراہ پر ٹریفک کے بہائو میں رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے بلوچستان ہائیکورٹ میں لکپاس ٹنل پر قائم ایف سی چیک پوسٹ سے متعلق دائر ائینی درخواست میں فرنٹیئر کورپس کے نمائندے نے عدالت سے چیک پوسٹ کی منتقلی کے لیے ایک مہینے کی وقت کی استدعا کی۔

چیف جسٹس بلوچستان جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے دائر ائینی درخواست کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران فرنٹیئر کورپس کے نمائندہ جے اے سی میجر شعیب، ڈسٹرکٹ اٹارنی (DA) نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ایک ماہ کے اندر لکپاس ٹنل سے ایف سی چیک پوسٹ منتقل کر دی جائے گی۔

عدالت نے ایف سی حکام کے اس بیان کی روشنی میں ہدایت جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ لکپاس ٹنل پر قائم ایف سی کی چیک پوسٹ کو 30 اکتوبر 2025 تک لازمی طور پر ہٹا دیا جائے۔

مزید کارروائی کے لیے کیس کو 30 اکتوبر 2025 کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔

Share This Article