پسنی : ساحل گلاب کے قتل کے مقدمے میں ضمانت پر رہا ہونے والے عمران و سراج کی فیملی کا احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی شہر پسنی میں ساحل گلاب کے قتل کے مقدمے میں ضمانت پر رہا ہونے والے عمران کِشُل اور سراج اسلم کی فیملی نے پسنی پریس کلب کے سامنے اس بات پر احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ عمران کِشُل اور سراج اسلم کے خلاف درج کیا گیا نیا مقدمہ جھوٹ پر مبنی ہے ۔

انھوں نے کہا پولیس نے ایک جھوٹے مقدمے میں عمران کِشُل کو دوبارہ گرفتار کیا ہے کہ عمران کِشُل اور سراج اسلم نے مرحوم ساحل گلاب کے ماما انور پر پستول نکالا ہے کہ وہ ساحل گلاب کے کیس کا فیصلہ کریں یا اُنھیں قتل کردینگے۔

عمران کِشُل اور سراج اسلم کی فیملی نے مذکورہ ایف آئی آر کو بوگس قرار دیا ہے۔

اُنکے مطابق سراج اسلم گوادر میں ہے جبکہ عمران کِشُل گھر سے باہر نہیں نکلتالیکن پولیس نے جھوٹے مقدمے کو لیکر ہمارے گھر کی چاردیواری اور عزت کو پامال کیا۔

انھوں نے بتایا کہ ساحل گلاب ہمارا بھی بچہ تھا اُس کے اِس طرح کی موت سے ہمیں بھی دُکھ ہے اور اُس کے قتل کا الزام عمران کِشُل اور سراج اسلم پر لگایا گیا ہے اور کیس عدالت میں ہے اور عدالت نے اِن دونوں کو ضمانت پر رہا کردیا ہے اور ملک بھر میں قتل کے ملزمان ضمانت پر رہا ہوجاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عدالت عمران کِشُل اور سراج اسلم کو کیس ثابت ہونے پر اگر سزا دیتا ہے تو ہمیں اُس کا کوئی غم نہیں ہوگا لیکن جس طرح سے جھوٹے الزامات لگاکر اُنھیں دوبارہ گرفتار کیا گیا یہ غیرقانونی عمل ہے۔

Share This Article