جبری لاپتہ صدام حسین کرد کی گرفتاری ظاہر، ہدہ جیل منتقل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان سے پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ صدام حسین کرد کو منظر عام پر لاکر خان ریسٹورنٹ، جبل نور کوئٹہ سے گرفتاری ظاہر کردی، اور اے ٹی سی کورٹ میں پیش کرکے ہدہ جیل کوئٹہ منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ صدام حسین کرد کو پاکستانی فورسز نے رواں سال 19 جولائی کو کلی حبیب، فیض آباد کوئٹہ سے انکے اہلیہ کے سامنے سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

صدام حسین کرد کو دو مہینے جبری گمشدگی کے بعد آج منظر عام پر لاکر انکی گرفتاری ظاہر کی گئی ہے۔

Share This Article