نیدرلینڈز میں بلوچ ثقافتی میلے کا انعقاد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

یورپی ملک نیدرلینڈز میں بلوچ ثقافتی میلے کا انعقادکیا گیا جس میں بلوچ ورثے کو اجاگر کیا گیا۔

شمالی نیدرلینڈز کوآپریٹو ہیلتھ کیئر آرگنائزیشنز (NNCZ) کے زیر اہتمام منعقدہ ثقافتی میلے میں بلوچ نیشنل موومنٹ (BNM) کے اراکین نے فخر کے ساتھ بلوچ ثقافت کی نمائش کی۔

بلوچ ثقافتی اسٹال میں روایتی لباس، مستند کھانوں اور بلوچستان کی قدرتی خوبصورتی اور بھرپور ورثے کی عکاسی کرنے والی دلکش تصاویر رکھی گئی تھیں۔

اس طرح کے اقدامات سے بیرون ملک بی این ایم کے اراکین کو ثقافتی اور سیاسی سفیر کے طور پر کام کرنے کا موقع ملتا ہے، جس سے بین الاقوامی سطح پر بلوچ قومی شناخت کے بارے میں بیداری پیدا ہوتی ہے۔

اس سلسلے میں بی این ایم نے NNCZ انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نیدرلینڈ میں بلوچ کمیونٹی کو حصہ لینے اور ان کے ورثے کو شیئر کرنے کا یہ قیمتی موقع فراہم کیا۔

Share This Article