بلوچستان سے پاکستان کیلئے ٹرین سروس مزید تین روز کیلئے بند کردی گئی ہے ۔
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز عمران حیات نے بتایا کہ کوئٹہ بلوچستان سے پاکستان کیلئے ٹرین سروس 3 روزتک بحال ہوسکے گی۔
انہوں نے کہا کہ مستونگ کے علاقے دشت میں دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کے پٹڑی سے اترنے سے ریلوے پل اور ٹریک کافی متاثر ہوا ہے۔
عمران حیات خان نے بتایا کہ پل کی مرمت کیلئے2سے3 دن کا وقت درکار ہے۔
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز کا کہناتھا کہ کوشش ہے کم سے کم وقت میں ٹرین سروس بحال کردیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں 23ستمبر کو پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس ٹریک پر ہونے والے دھماکے کے بعد پٹڑی سے اتری گئی تھی حادثے میں متعدد مسافر معمولی زخمی ہوئے تھے ۔
بعد ازں بلوچ عسکریت پسندوں نے مذکورہ حملوں کی ذمہ دار ی قبول کرلی تھی۔