بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے سول اسپتال میں موجود3 لاشوں میں سے ایک اور لاش کی شناخت زہیر ولد رمضان سکنہ گیبن کے نام سے ہوگئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق زہیر کو چار ماہ قبل گیبن سے لاپتہ کیا گیا تھا۔
لاش کی شناخت کے بعد ورثاء اور مقامی افراد میں شدید رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
یاد رہے کہگذشتہ ایک ہفتے سے ٹیچنگ ہسپتال میں3 نامعلوم افراد کی لاشیں شناخت کے منتظر تھیں۔
ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالوحید بلیدی کے مطابق یہ لاشیں رواں ہفتے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ہسپتال لائی گئیں۔
فورسز کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد مختلف مقامات پر سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مقابلے میں مارے گئے تھے۔