قلات سے نوجوان کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قلات کے علاقے سنگداس کے قریب ایک نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔

مقتول کی لاش کو شناخت کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال قلات منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article