پنجگور اور زامران سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 2 افراد جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستانی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پنجگور اور زامران سے 2 افرادکو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

پنجگور سے لاپتہ کئے جانے والے شخص کی شناخت کریم جان ولد اعبدالرشیدکے نام سے ہوگئی ہے جو بی ایل اے مجید برگیڈ کے فدائی گہرام بلوچ عرف گزین کے چچا بتائے جاتے ہیں۔

ہفتے کے روز پنجگور کے تحصیل پروم میں فورسز نے فدائی گہرام بلوچ عرف گزین کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے لواحقین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس دوران انکے چچا کریم جان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا کیا ہے ۔

خیال رہے کہ فدائی گہرام بلوچ عرف گزین گزشتہ دنوں دشت میں بلوچ لبریشن آرمی کی جانب ہونے والے فورسز پر ایک مہلک حملے میں شامل تھے ۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی فورسز نے بلوچ جہدکاروں کے گھروں پر چھاپے اور انکے رشتوں داروں کو جبری گمشدگی کا شکار بنایا ہے ۔

لاپتہ کریم بلوچ کے اہل خانہ نے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے زامران نوانوسے 8 ستمبر کو فورسز نے ایک چرواہے کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

لاپتہ شخص کی شناخت بورجان کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع چاغی کا رہائشی ہے۔

مقامی افراد کے مطابق وہ علاقے کے بکریاں چرانے کا کام کرتا ہے اور روزانہ صبح ریوڑ لے کر نکلتا اور شام کو واپس آتا تھا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article