سیکورٹی فورسز کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا ایک بار پھر ہڑتال کا فیصلہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان وسندھ بس ایسوسی ایشن یونین نے بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے بھتہ خوری اور مسافر بسوں کوتنگ کرنے کے خلاف ایک بار پھر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے چیک پوسٹوں پر مسافر بسوں کو بلا وجہ تنگ کرنے اور بھتہ مانگنے ، بتھ نا دینے پر بس عملے پر بوگس ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف سندھ و بلوچستان بس ایسوسی ایشن یونین نے مکران بھر میں بسیں کھڑی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ٹرانسپورٹز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مکران سے کراچی جانے والی پبلک بسیں کل بمورخہ 21 ستمبر بروز اتوار جبکہ کراچی سے مکران تک آنے والی بسیں 22 ستمبر کی شام بند ہونگی۔

یونین کے فیصلے کے مطابق درج بالا مسائل کے حل تک بسوں کی ہڑتال جاری رہے گی جبکہ ضلعی ہیڈکوارٹر میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے بسوں کو کھڑی کرکے احتجاج بھی کیا جا سکتا ہے۔

Share This Article