بلوچ نیشنل موومنٹ (BNM) کی جانب سے جنیوا میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔
نمائش کا مقصد بلوچستان کے لاپتہ افراد اور وسائل کے استحصال کے خلاف عالمی توجہ مبذول کرانا تھا۔
نمائش میں پیش کی گئی تصاویر اور پوسٹروں کے ذریعے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور قدرتی وسائل کی لوٹ مار کو نمایاں کیا گیا۔ کیمپ میں لگائے گئے بینرز پر واضح نعرے درج تھے جن میں لاپتہ افراد کی بازیابی اور وسائل پر مقامی عوام کے حق کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔
شرکاء نے لاپتہ افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان کے انسانی حقوق کے بحران اور وسائل کے استحصال کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔