چھتر اور سوراب میں مسلح تصادم و فائرنگ سے 2 بھائی ہلاک ،2 زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے تحصیل چھتر میں دو گرہوں کے درمیان مسلح تصادم سے 2 سگے بھائی ہلاک ہوگئے۔جبکہ سوراب میں میرانی کراس کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

چھتر پولیس کے مطابق چھتر میں بگٹی اور گھنیہ قبائل کے درمیان مسلح تصادم میں شدید فائرنگ کے نتیجے میں محمد ہاشم اور احمد خان ولد اللہ رکھیہ گھنیہ نامی 2 سگے بھائی شدید زخمی ہوگئے

زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ۔

دوسری جانب سوراب( میں میرانی کراس کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

قومی شاہراہ میرانی کراس کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد حسنین ولد سردار منظور احمد محمد حسنی اور راشد ولد پسند خان محمد حسنی سکنہ میرانی شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب پہنچادیا گیا جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Share This Article