بلوچستان کے صنعتی علاقے حب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے ایک تشدد زدہ نعش برآمدہوئی ہے۔
حب کے علاقے ساکران روڈ چڑھائی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر فائرنگ کی جس سے ایک شخص موقع پر ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ عزیز الرحمن ولدیت عبدالفتح کے نام سے ہوگئی ہے۔جسے فوری طور پر کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے حب سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔
واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے بلیدہ کے بُناپ ایریا سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق نعش کے ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے تھے اور آنکھوں پر بھی چادر باندھی گئی تھی۔
مقامی لوگوں نے بدھ کی رات تقریباً 10 بجے نعش کو دیکھا اور مقامی انتظامیہ کو اطلاع دی۔
تاحال مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔