کولواہ میں پاکستانی فوج پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فوج پر مسلح افراد کے حملے میں متعدد اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے فورسز کے قافلے پر اس وقت گھات لگا کر حملہ کیاجب وہ علاقے میں فوجی جارحیت کے دوران متعدد گھروں کو بلڈوزر سے مسمار کرکے اور مقامی افراد کو تشدد کا نشانہ بناکر واپس اپنے کیمپ کی جانب جارہا تھا۔

علاقائی ذرائع حملے میں متعدد اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کر رہے ہیں لیکن فورسز حکام نے اب تک حملہ اور اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے ۔

اب تک اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

واضع رہے کہ آج بروزاتوار کو کولواہ میں فورسز کی جارحیت کے دوران دُرین نامی ایک خاتون شدید تشدد سے زخمی ہو گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق، فوج نے دُرین کے گھر پر دھاوا بول کر اسے بلڈوزر سے مسمار اور نذر آتش کر دیا، جبکہ اس کے علاوہ متعدد گھروں کو بھی مسمار کیا گیا۔

زخمی خاتون کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

Share This Article