مستونگ میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، تربت میں فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ریلوے ٹریک پر دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ تربت میں فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

مستونگ کےعلاقے دشت تیرہ میل کے مقام پر ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا۔

لیویز ذرائع کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لیویز دھماکے کے بعد ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئیں ہیں۔

دھماکےکی ذمہ داری بی آر جی نے قبول کی ہے۔

تنظیم کے ترجمان دوستین بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے آج مستونگ کے علاقے دشت میں تیرہ میل کے مقام ٹرین کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں ٹرین کے انجن سمیت بوگیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کی کاروائی بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں نیشنل بینک کے قریب فرنیچر مارکیٹ میں فائرنگ کا نشانہ بننے والے عبدالغفار ولد شیردل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔

مرحوم حال سکنہ کلگ تربت جبکہ ان کا بنیادی تعلق بلیدہ بناپ سے تھا۔

نامعلوم مسلح افراد نے انہیں ہفتے کی دوپہر کو انکے دکان میں نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article