بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 5 نوجوان جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر،آواران،زامران اور تربت سے پاکستانی فورسز نے 5 نوجوانوں کو مختلف چھاپوں کے دوران حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

آواران کے کلی چیدگی سے فورسز نے جمعرات کے روز چھاپہ مار کر فہیم ولد قاسم جبکہ زیرینہ چیدگی کے فاروق ولد سیٹھ باھوٹ سکنہ بزداد کو فاروق کے دکان سے الگ الگ چھاپوں کے دوران حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔

اس طرح فورسز نے گْوادر سے شاہ بخش ولد بشیر احمد سکنہ دشت ملائی نگور زرین بگ کو 27 اگست 2025 کو حراست میں لینے بعد جبری لاپتہ کردیا ،جو تاحال لاپتہ ہے ۔

ادھرتربت کے علاقہ زامران کے محلہ کلدر پیری سے فورسز نے حبیب بلوچ ولد سید جان سکنہ کلدر پیری کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا ۔

اسی طرح زامران نیوانو سے فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے جسکی شناخت بور جان ولد غوث بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو آٹھ ستمبر کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

Share This Article