بلوچستان کے ضلع کیچ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی کو قتل کردیاجبکہ دوسرے واقعہ میں بیٹے کی فائرنگ سے باپ زخمی ہوگیا۔
ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقہ الندور میں گزشتہ شب غلام قادر ولد غلام علی نے اپنے بھائی امام علی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
دوسرے واقعے میں تربت کے علاقے شاہی تمپ میں باپ بیٹے میں تکرار کی وجہ سے بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو زخمی کردیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔