این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسی آپریشن سینٹر نے بلوچستان ،پنجاب اور سندھ میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پنجاب کے شمال مشرقی اور جنوبی اضلاع میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، حافظ آباد، فیصل آباد، چنیوٹ اور سرگودھا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے جبکہ ملتان، لیہ، خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، خانپور، راجن پور، لیاقت پور، ظاہر پیر، صادق آباد اور رحیم یار خان کے علاقوں میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ سندھ کے جنوبی اضلاع میں اگلے 12 تا24 گھنٹے گھنٹوں کے دوران طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے۔
جنوبی اضلاع بشمول ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، مٹھی، عمر کوٹ، میرپور خاص، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو آدم، حیدرآباد، کراچی اور گردونواح میں بارش متوقع سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع میں بھی اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔ سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، خیرپور، دادو، جیکب آباد، کشمور، جامشورو اور گردونواح میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے متعدد اضلاع میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔ ژوب، لورالائی، سبی، ڈیرہ بگٹی، سوئی، خضدار، آواران، بارکھان اور لسبیلہ کے علاقوں میں آندھی طوفان کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ہے۔