گورکوپ میں پاکستانی فوج پر حملے میں2 اہلکار ہلاک ، متعدد زخمی ہوئے،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں گورکوپ میں پاکستانی فوج کی پیکٹ گاڑی پر حملے میں 2 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے آج سہ پہر تقریباً چار بجے گورکوپ میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو سیکیورٹی فراہم کرنے والی پیکٹ گاڑی کو جدید اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قابض فوج اور اس کے ذیلی محکمے ایف سی پر تسلسل کے ساتھ گوریلا جنگی حکمتِ عملی، چھاپہ مار کارروائیوں اور فوجی تدابیر کے ذریعے حملے کیے جارہے ہیں۔ ان مزاحمتی کارروائیوں نے قابض فورسز کو شدید نفسیاتی دباؤ اور ذہنی و عسکری انحطاط میں مبتلا کردیا ہے، جس کے نتیجے میں فوج عام شہریوں اور بستیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ گورکوپ میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور یہ عہد دہراتی ہے کہ قابض فوج اور اس کے ہمنواؤں کو آزاد بلوچستان کے قیام تک ہر محاذ پر نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔

Share This Article