بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے میاں غنڈی کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کو حراست میں لینے کے بعد ان کا اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا، تاہم بعد ازاں اہلکاروں کو بغیر کسی نقصان کے رہا کردیا گیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار معمول کی گشت پر مامور تھے کہ مسلح افراد نے انہیں گرفتار کرکے ان سے اسلحہ چھین لیا۔
تاہم حکام کا موقف اس حوالے سے سامنے نہیں آیا ہے۔
ماضی میں اس طرح کے نوعیت کے واقعات کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی آرہی ہیں۔
تاہم اس واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔