بلوچستان میں آج بروز پیر کو مختلف علاقوں میں بلوچ عسکریت پسندوں کی جانب سے پاکستانی فوج اور پیراملٹری فورسز پر حملوں سمیت ضلع کیچ اور مستونگ دشت میں ناکہ بندی کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
آواران کے علاقے جھاؤ سے اطلاعات ہیں کہ آج پیر کی سہ پہر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز پر گھات لگا کر حملہ کیا۔
کہا جارہا ہے کہ اس حملے میں ہلاکتیں ہوئیں۔
مقامی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ کم از کم 3 اہلکاروں کی نعشیں جائے وقوعہ پر پڑی ہوئی دیکھی گئیں۔
بعد ازاں لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے 3 ایمبولینسز بھی پہنچیں۔
دوسری جانب سبی کے علاقے میتھری میں مسلح افراد نے فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔
حملے میں مسلح افراد نے ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
تربت شہر میں ایک الگ واقعے میں ناکہ بندی پر مامور فورسز پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔
اس حملے میں کم از کم2 اہلکاروں کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
علاوہ ازیں کوئٹہ کے قریب مستونگ کے علاقے دشت سے اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ وہاں بلوچ سرمچاروں نے شاہراہ پرچوکیاں قائم کی ہیں۔
اس سے قبل آج انہوں نے مستونگ کے علاقے کڑکوچہ کو کئی گھنٹے تک بلاک کیا۔
آج تربت میں ناکہ بندی کے دوران سرمچاروں نے لیویز اہلکار وں کو یرغمال بنا کران کے اسلحات قبط کئے اور انہیں بعدازاں چھوڑ دیا۔