چاغی میں مائننگ کمپنی پر حملے میں ہلاک افراد کی لاشیں آبائی علاقوں کو روانہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع چاغی میں گذشتہ دنوں مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہونے والے ایک غیر ملکی سمیت 8 افرادکی لاشیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں ۔

ہلاک ہونے والے ترک باشندے عمر سمیت 8 افراد کی لاشوں کو پہلے جمعہ کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد غیر ملکی شہری کی لاش کو طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا جہاں لاش ترک قونصلیٹ کے حوالے کردی گئی ۔

اس واقعہ میں ہلاک دیگر افراد کی لاشوں کو بھی آبائی علاقوں کی جانب روانہ کردیا گیا ۔

واضح رہے کہ چاغی میں این آر ایل کے کیمپ پر حملے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔اور اب تک اس کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں ہے ۔

Share This Article