بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے ملحق علاقے کلاتک میں مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران لیویز اہلکاروں کو حراست میں لے کر یرغمال بنا لیا۔
مسلح افراد نے بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تُربت کے علاقے کلاتک میں مرکزی شاہراہ پر ایک چیک پوائنٹ قائم کرتے ہوئے وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی اور لیویز اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔
اس دوران مسلح افراد نے کافی دیر تک لیویز اہلکاروں کو یرغمال بنائے رکھا اور ان کا اسلحہ بھی چھین لیا، تاہم بعد ازاں انہیں چھوڑ دیا گیا۔
مقامی افراد کے مطابق مسلح افراد کافی دیر تک مرکزی سڑک پر گاڑیوں کی تلاشی لیتے رہے۔
اب تک واقعہ کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔