کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ 6145 ویں روز مکمل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے دنیا کی طویل ترین پرامن احتجاجی کیمپ آج بروز جمعہ تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں 6145ویں روز میں داخل ہوگیا۔

نصراللہ بلوچ نے کہا کہ وی بی ایم پی ایک پرامن اور غیر سیاسی تنظیم ہے جو گزشتہ 16 سالوں سے آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جبری گمشدگیوں کے خاتمے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم کے مطالبات مکمل طور پر آئینی اور قانونی ہیں، اور ہمارا مؤقف واضح ہے کہ بلوچستان سمیت پورے ملک کو جبری گمشدگیوں کے مسئلے سے پاک ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وی بی ایم پی لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے دکھ، کرب اور اذیت کو مسلسل اجاگر کر رہی ہے تاکہ ریاستی اداروں اور حکام تک اس انسانی مسئلے کی سنگینی پہنچ سکے اور اس کے حل کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔

Share This Article