چاغی میں فائرنگ و مچھ میں کوئلہ کان حادثے سے 2 افراد ہلاک ، خضدارسے نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے چاغی میں فائرنگ اور مچھ میں کوئلہ کان حادثے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ خضدار سے ایک نعش برآمد ہوئی ہے۔

چاغی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کلیم اللہ نامی ایک شخص کو قتل کردیا ۔

نعش ہسپتال منتقل کرنے اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

مزید کارروائی چاغی انتظامیہ کررہی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز خضدار میں مقامی پیٹرول پمپ کے قریب سے ایک شخص کی نعش ملی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

نعش کی شناخت امداد کے نام سے کی گئی ہے۔

مقتول کے جسم پر گولیوں کے نشان پائے گئے ۔

نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

مزید کارروائی خضدار پولیس کررہی ہے۔

علاوہ ازیں مچھ کے علاقے میں مقامی کوئلہ کان میں حادثے کے نتیجے میں ایک کانکن ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

گزشتہ روز مچھ کے علاقے گشتری میں مقامی کوئلہ کان سے کوئلہ نکالتے ہوئے حادثے کے دوران ایک کانکن نصیب اللہ ہلاک جبکہ 2 کانکن مزمان اور شفیع اللہ زخمی ہوگئے۔

نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

Share This Article