زیارت سے اسسٹنٹ کمشنر بیٹے سمیت اغوا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے زیارت سے نامعلوم مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کو بیٹے سمیت اغوا کرلیا جبکہ محافظ کو چھوڑ دیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل باقی کو گن مینوں سمیت یرغمال بنایا۔

لیویز ذرائع کے مطابق مسلح افراد اسسٹنٹ کمشنر افضل باقی کو سیاحتی مقام زیزری سے جوان بیٹے سمیت اغوا کرلیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے اے سی زیارت کے ڈرائیور اور گن مینوں کو بحفاظت چھوڑ دیا۔

مسلح افراد نے اے سی زیارت کے گاڑی کو نذر آتش کردیا۔

اب تک اسسٹنٹ کمشنر کی اغوا کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

اس سے قبل بھی 4 جون کو ضلع کیچ سے ایک اسسٹنٹ کمشنر کے اغوا کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے حوالے سے تاحال کوئی خبر نہیں ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کو تربت سے کوئٹہ جاتے ہوئے راستے میں مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔جس کی ذمہ داری بعد ازاں بی ایل ایف نے قبول کرلی تھی ۔

بی ایل ایف ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہاتھا کہ محمد حنیف نورزئی کو تفتیش کے لیے تنظیم کی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تنظیم تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اپنے فیصلے کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔

Share This Article