پاکستانی فوج کا ژوب میں ٹی ٹی پی کے متعدد جنگجوئوں کی ہلاکت کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فوجی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ایک آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کے متعدد جنگجوئوں کو ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کے کم از کم 14 جنگجو مارے گئے۔

دعوے میں مزید کہا گیا کہ تقریباً 40 طالبان جنگجو جو تین گروپوں میں بٹے ہوئے تھے نے ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر پختونخوا سے بلوچستان میں داخل ہونے کی کوشش کی جوایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ان کیخلاف کارروائی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق 14 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے اختتام پر مزید پیش رفت متوقع ہے۔

اب تک آئی ایس پی آر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

Share This Article