بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے ایک طالب علم کو حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔
جبری لاپتہ کئے گئے طالب علم کی شناخت امان طاہر کے نام سے ہوگئی ہے۔
واقعہ تربت میں واقع ٹی ایم سی اسپتال کے سامنے پیش آیاجہاں طالب علم کو نامعلوم مسلح افراد حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے۔
واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
جبری گمشدگی کے بعد اہلِ خانہ نے امان طاہر کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نوجوان کو جلد بازیاب نہ کرایا گیا تو احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔
تاحال مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔