بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فوج کی لے پالک ریاستی ڈیتھ اسکواڈ پر حملے کی اطلاعات ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق دھمکا بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا ہے جو نامعلوم افراد نے سوئی کے علاقے لنجو میں نصب کر رکھی تھی۔
دھماکے میں 2 ارکان کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ہلاک ہونے والے کی شناخت وشو ولد والاری چاکرانی بگٹی اور زاہد ولد پیارا چاکرانی بگٹی کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
ذرائع کے دعوے کے مطابق مزکورہ افراد بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر سرپرستی میں جبری گمشدگیوں میں ریاستی معاونت کار ، شاہراہوں پر چوری و ڈکیتی کے وارداتوں ، قتل و غارت گری سمیت عام لوگوں کے اراضیات پر قبضوں میں ملوث تھے۔
حکام کی جانب سے تاحال واقعہ کی کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
دوسری جانب حملے کی ذمہ داری بھی تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے البتہ ماضی میں اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ عسکریت پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔