پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں آج بروازبدھ کو نیشنل پریس کلب کے باہر بلوچ خاندانوں کی جانب سے بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کے رہنماؤں کی فوری رہائی اور بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے بلوچ خاندانوں کے پرامن احتجاج کا مسلسل 15 واں دن ہے۔
آج دھرنا مظاہرین سے پاکستانی فوج کے ناقد سیاستدان جاوید ہاشمی اور اے این پی کے رہنما و انسانی حقوق کے علمبردار افراسیاب خٹک نے شرکت کی اور لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔
بی وائی سی کا کہنا ہے کہ گذشتہ 15 دنوں سے جاری دھرنا مظاہرین کو سننے کے بجائے، ان غم زدہ خاندانوں کو روزانہ LEAs کی نگرانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہ افراد جو کسی بھی میڈیا آؤٹ لیٹ سے وابستہ نہیں ہیں روزانہ آتے ہیں، شرکاء کی قریبی ویڈیوز خاص طور پر نوجوان طلباء کی پروفائلنگ اور انہیں دھمکانے کے واضح ارادوں کے ساتھ کیپچر کرتے ہیں۔
جبکہ دوسری جانب پریس کلب جانے والی سڑک بدستور بند، شدید گرمی کے باوجود کیمپ کی اجازت نہیں دی گئی۔لیکن اس کے باوجود یہ خاندان ٹوٹنے سے انکاری ہیں۔ انہوں نے اپنی مزاحمت جاری رکھی ہوئی ہے۔
بی وائی سی نے صحافیوں، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور تمام باشعور شہریوں کو اپنی خاموشی توڑنے اور دھرنے کا دورہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان غمزدہ خاندانوں کی آواز کو وسعت دیں، یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔