خضدار سے برآمد لاشیں: پارٹی عہدیدار سمیت تینوں کو اٹھاکر قتل کردیا گیا ہے، اختر مینگل

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار سے سنیچر کے روز تین افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ تینوں افراد کی شناخت ہو گئی ہے تاہم بلوچستان نیشنل پارٹی کے مطابق پارٹی کے مطابق ان تین میں سے ایک مقامی عہدیدار کی لاش بھی شامل ہے۔

خضدار پولیس کے ایک اہلکار عبدالوہاب نے بتایا کہ تینوں افراد کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے بعد ان کی لاشیں سورگز کے علاقے میں پھینک دیا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ تینوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت عبدالمجید مینگل، عبدالرحمان مینگل اور امتیاز احمد مینگل کے ناموں سے ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عبدالمجید کا تعلق ضلع خضدار کے علاقے زیدی سے تھا جبکہ باقی دو افراد وڈھ نامی چلاقے کے رہنے والے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ ان افراد کو ہلاک کرنے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بی بی سی کو بتایا کہ مارے جانے والوں میں سے عبدالمجید ان کے پارٹی کا مقامی عہدیدار تھا جبکہ باقی دو افراد کا تعلق ان کے قبیلے اور علاقے وڈھ سے تھا۔

انھوں نے بتایا کہ ’ان میں سے عبدالمجید کو گزشتہ روز خضدار شہر میں پولیس تھانے کے قریب واقع دکانوں سے سودا سلف کی خریداری کے دوران دو تین گاڑیوں میں آنے والے مسلح افراد نے اٹھایا تھا جبکہ باقی دو افراد کو بھی گزشتہ روز وڈھ سے اٹھایا گیا تھا۔‘

بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں پارٹی رہنماؤں ڈاکٹر عبدالمجید مینگل، عطاالرحمن دولت خانزئی، ممتاز دولت خانزئی کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پارٹی کے سینئر دوستوں کی ٹارگٹ کلنگ انتہائی افسوسناک عمل ہے پارٹی کارکنان، رہنما ہی پارٹی کا سرمایہ ہوا کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالمجید مینگل پارٹی کے لانگ مارچ، دھرنے کا حصہ رہے اور سیاسی کارکن ہونے کے ناطے سیاسی جدوجہد کرتے رہے پارٹی رہنماؤں کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔‘

بیان میں کہا گیا کہ ’پارٹی قائد سردارا ختر مینگل و ان کے خاندان پر بے بنیاد مقدمات کے اندراج اور اب پارٹی دوستوں کی ہلاکت یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ پارٹی کو دیوار سے لگانے کے لیے انتقامی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔‘

Share This Article