بلوچستان کے علاقے خضدار میں 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
M8 قومی شاہراہ سورگز خضدارکے مقام پرپولیس نے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدکرلی ہیں۔
پولیس کے مطابق تینوں کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا ہے۔
تینوں افراد کی شناخت ڈاکٹر عبدالمجید مینگل،عطاالرحمن دولتخانزئی، ممتازاحمد دولتخانزئی جن کا تعلق خضدار سے بتایا جارہاہے ۔
لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیاگیاہے۔