بلوچستان کے علاقے مستونگ چوتو کے مقام پر گذشتہ دنوں قلات سے کوئٹہ جانے ولالی پولیس قافلے پر مسلح افراد کے حملے میں زخمی ہونے والا کانسٹیبل چل بسا۔
مذکورہ حملے میں ڈی ایس پی عبدالرزاق سمیت 2 اہلکار ہلاک اور کانسٹیبل تاج محمد سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے تھے ۔
زخمی ہونیوالے ہیڈ کانسٹیبل تاج محمد بزدار کو دیگر زخمیوں سمیت چھاؤنی ہسپتال شال منتقل کردیا گیا، جہاں آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔
واضع رہے کہ مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچستان کی آزادی کے لئے سرگرم و متحرک مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ(بی ایل ایف) نے قبول کرلی تھی۔