بل نگور میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے کیمپ سے تین اہلکار بندوقیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے پاکستانی فوج نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کا اعلانیہ فوجی آپریشن "بام” جاری ہے، جس کے تحت اب تک بلوچستان بھر میں اسی سے زائد حملے ہوچکے ہیں۔
گزشتہ روز بلیدہ میں سرمچاروں کی ناکہ بندی دیکھ کر پاکستانی فورسز کی گاڑی موقع سے فرار ہوگئی، جبکہ ایک فوجی اہلکار گاڑی سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔