آپریشن بام کے اسی فیصد مقاصد حاصل کرلیے، آپریشن جاری ہے، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ آپریشن بام کے اسی فیصد مقاصد حاصل کرلیے، آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف) کے آپریشن بام کے اسی فیصد مقاصد حاصل ہوچکے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے تحت اب تک بلوچستان بھر میں ستر سے زائد کامیاب حملے ہوچکے ہیں آپریشن جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مربوط آپریشن میں بلوچ سرمچاروں نے ریاستی تنصیبات، فورسز، پاکستان کے اقتصادی مفادات کو نشانہ بنایا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ تمام کارروائیوں کی تفصیلات بعد میں میڈیا کو جاری کیے جائیں گے۔

Share This Article