پسنی : جبری لاپتہ سراج اسلم کی لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں وارڈ نمبر 4 زوبگ محلہ سے پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے نوجوان سراج اسلم کی فیملی نے پسنی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرین نے حکام بالا سے سراج اسلم کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سراج اسلم بے گناہ ہے جسے بلا جواز حراست میں لیا گیا ہے۔

سراج اسلم کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ 5 جولائی کی رات کو سراج اسلم کو ان کے گھر سےاٹھایا گیا، اس کا کوئی پتہ نہیں چل رہا۔

فیملی کا کہنا ہے کہ سراج کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے اور وہ اس کی فوری رہائی کے لیے پرامن احتجاج کر رہے ہیں۔

مظاہرے کے دوران فیملی کے افراد نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سراج اسلم کے تصاویر چسپاں تھے۔

سراج کے والد اسلم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہمارا بیٹا بے گناہ ہے اور اس کا کسی غیر قانونی سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں ہے ہم حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ سراج کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فیملی اس وقت شدید ذہنی دباؤ میں ہے اور وہ صرف اپنے بیٹے کی واپسی چاہتے ہیں۔

احتجاج میں سول سوسائٹی کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔

Share This Article