بلوچستان سے اغوا ہونے والے سندھ کے 3 بلوچ نوجوان بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے بختیار آباد سے گاڑی سمیت اغوا ہونے والے سندھ کے علاقے جیکب آباد کے رہائشی 3 بلوچ نوجوان بازیاب ہوگئے۔

جیکب آباد کے نواحی گائوں سکندر آباد کے رہائشی سابق یوسی ناظم عاطف خان کھوسو کے 2 بیٹے حیدر علی، محمد یوشا کھوسو اور ضلع کونسل کے رکن شہاب کھوسو کا بیٹا سلمان کھوسو کوئٹہ جاتے ہوئے بلوچستان کے علاقے بختیار آباد سے مبینہ طور پر گاڑی سمیت اغوا ہوگئے تھے۔

بازیاب ہونے والے تینوں نوجوانوں کو کچھی انتظامیہ نے اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔

لیویز کے مطابق چند روز قبل بختیارآباد اور حاجی شہر کے درمیان مین قومی شاہراہ پر سندھ سکندرآباد سے میر فخرالدین کھوسو کے تین نواسے سلمان کھوسو، حیدر کھوسو، یوسف کھوسو کو نامعلوم افراد نے اغواءکرلیا تھا جنہیں گزشتہ شب لیویز نے بازیاب کرالیا جنہیں بعد ازاں ان کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔

Share This Article