نوشکی میں لیویز پوسٹ پر حملہ،گاڑیاں و سامان نذر آتش، اسلحات ضبط

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز پوسٹ پر حملہ کرکے گاڑیاں اوردیگر سازو سامان نذر آتش کردیے ۔

مسلح افراد نے لیویز اہلکاروں کے اسلحات اپنے ساتھ لے گئے۔

ذرائع کے مطابق اتوار کے روز آر سی ڈی شاہراہ این چالیس کچکی مل کے مقام پر قائم لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کیا۔

پوسٹ پر موجود لیویز اہلکاروں کی پک اپ کو آگ لگادی پوسٹ کا کمرہ اور لیویز اہلکاروں کی موٹر سائیکل نذر آتش کردی اور اسلحہ اپنی تحویل لے لیا۔

بعد ازاں مسلح افراد فرار ہوگئے۔

علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ نے نوشکی میں موٹر سائیکل کے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی اسسٹنٹ کمشنر کے جاری کردہ اعلامیہ میں ضلع نوشکی کی حدود میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر تاحکم ثانی پابندی رہے گا تاہم خواتین اور بچوں کو استثنیٰ حاصل ہوگی انتظامیہ نے یہ اقدام امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر اٹھایا ہے۔

Share This Article