بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت بلنگور میں پاکستانی فورسز نے گذشتہ روزلشکر کشی کرکے گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی کے دوران خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا۔
ذرائع کے مطابق، اس دوران7 نوجوانوں کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے، جن کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
لاپتہ ہونے والوں میں نوید ولد لطیف، سلمان ولد ڈاکٹر سید محمد، حنیف ولد بخشی، نصیر ولد وشدل، افراز ولد نصیر، کمال ولد صفاء اور پھلان ولد صفاء شامل ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے لشکر کشی کے دوران نہ صرف گھروں کی سخت تلاشی لی بلکہ خواتین کو ہراساں کیا اور بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔