قلعہ سیف اللہ میں 45 ایکڑ پر کاشت شدہ پوست کی فصل تلف کر نے کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں پاکستان کی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ قلعہ سیف اللہ میں منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت بڑی کارروائی سرانجام دی گئی ۔

اپنے دعوے میں انکا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر کاشت کی گئی پوست (افیون) کی فصل کو تلف کر دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور فرنٹیئر کور پر مشتمل مشترکہ ٹیموں نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔

حکام کے دعوے کے مطابق یہ کارروائی بٹوزئی کے مختلف مقامات پر تین علیحدہ سائٹس پر کی گئی۔ پہلی سائٹ پتلی بٹوزئی میں تقریباً 25 ایکڑ غیر آباد زمین پر کاشت کی گئی فصل کو ختم کیا گیا، جبکہ دوسری اور تیسری سائٹس نالیسر بٹوزئی میں واقع تھیں، جہاں بالترتیب 10، 10 ایکڑ پر موجود پوست کی فصل کو تلف کیا گیا۔

سرکاری ذرائع نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ ان تمام مقامات پر فصل کی آبپاشی قریبی ڈیم کے پانی سے کی جا رہی تھی۔ مشترکہ ٹیموں نے مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 45 ایکڑ پر پھیلی فصل کو مکمل طور پر ختم کر دیا۔

Share This Article