بی آر جی نے ڈیرہ مراد جمالی میں تعمیراتی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ ریپبلکن گارڈز ( بی آرجی )کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب سرمچاروں نے نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں پٹ فیڈر پیروپل کے قریب روڈ پر سرکاری زیر تعمیر منصوبوں پر کام کرنے والی عسکری کمپنی پر حملہ کرکے وہاں موجود مشینریوں کو تباہ کردیا۔

ترجمان کے مطابق ہم مقامی ٹھیکیداروں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ ریاستی منصوبوں سے دور رہیں، بصورتِ دیگر اپنی جانی و مالی نقصان کا ذمہ دار خود ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ڈیرہ مراد جمالی میں ایک تعمیراتی کیمپ پر مسلح افراد نے راکٹوں سے حملہ کیا جس سے مشینری کو نقصان پہنچا۔

بعد ازاں مقامی پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب میر حسن پولیس تھانہ کی حدود پٹ فیڈر پیروپل کے قریب روڈ کی تعمیراتی کیمپ پر گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد کی جانب سے راکٹ لانچر داغے گئے جس سے مشینری کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ اس سے کسی قسم کے جانی نقصان نہیں ہوا ۔

Share This Article