بلوچستان کے ساحلی شہر اور ضلع گوادر کے تحصیل پسنی میں بجلی کی طویل بندش پر شہریوں نے پسنی پریس کلب کے سامنے کیسکو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پسنی میں روزانہ آٹھ گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہر ر روز کیا جاتاہے مجموعی طور پر پسنی میں روزانہ 13/14 گھنٹے بجلی بند رہتی ہے ،پسنی کا کاروبار تباہ ہوچکا ہے گرمی کے موسم بچے بوڑھے پریشان ہیں اور کیسکو افسران خاموش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پسنی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اگر ختم نہیں کی گئی تو پسنی کے عوام کے ساتھ مل کر کیسکو کے خلاف احتجاج کے دائرہ کار کو بڑھا کر پسنی زیروپوائنٹ تک لے جائینگے۔