بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کوہِ مراد کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 نوجوان ہلاک ہوگئے ۔
واقعپ گذشتہ شب عشا کے وقت پیش آیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں راشد حکیم اور دلشاد نامی دونوں نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
دونوں کا تعلق ضلع کیچ کے کولواہ کے علاقے سے بتایا جاتا ہے۔
واقعے کے بعد ہلاک نوجوانوں کی لاشیں ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کر دی گئی ہیں، جہاں ضروری کارروائی جاری ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، تاہم تاحال حملہ آوروں کی شناخت یا گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔
واقعہ کے محرکات معلوم نہ ہوسکے۔