خضدار میں سی پیک روٹ پربلوچ سرمچاروں کا کنٹرول، سوئی میں گیس پائپ لائن دھماکے کی ذمہ داری قبول

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کے کرخ علاقے میں بلوچ آزادی پسندوں نے مسلسل چوتھے روز بھی چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے روٹ پر کنٹرول برقرار رکھا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی فورسز نے متعدد سمتوں سے پیدل پیش قدمی کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔

ایک روز قبل نصب کیے گئے آئی ای ڈی دھماکے میں 2 اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا۔

دوسری جانب بلوچ ریپبلکن گارڈز (BRG) نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں سوئی سے کراچی تک گیس لے جانے والی 36 انچ قطر کی پائپ لائن کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یہ پائپ لائن کشمور کے قریب ایک دھماکے میں تباہ ہوئی، جس سے توانائی سپلائی متاثر ہوئی۔

یہ واقعات بلوچستان میں جاری مزاحمتی کارروائیوں کی شدت اور ریاستی انفراسٹرکچر پر براہِ راست حملوں کو اجاگر کرتے ہیں۔

Share This Article