حکومت پاکستان کے بعد بلوچستان حکومت کا 4 روزہ ورک ویک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

حکومت بلوچستان نے سرکاری دفاتر کے لیے چار روزہ ورک ویک کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نئے نظام کے تحت دفاتر پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق BS-20 اور اس سے اوپر کے افسران یا وہ افسران جن کی تنخواہ تین لاکھ روپے سے زائد ہے، رضاکارانہ طور پر دو دن کی تنخواہ چھوڑ سکتے ہیں۔ تاہم صحت اور تعلیم کے شعبے اس فیصلے سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔

یہ اقدام پاکستان کی مرکزی حکومت کی جانب سے ورک فرام ہوم کی نئی حکمت عملی کے بعد سامنے آیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلے خطے کی بدلتی صورتحال، بالخصوص ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں کیے جا رہے ہیں۔

بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد توانائی اور وسائل کے بہتر استعمال کے ساتھ ساتھ انتظامی کارکردگی کو برقرار رکھنا ہے۔

Share This Article